ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹرنے صحافیوں کے وظیفہ منصوبہ کیلئے15کروڑ روپے کئے مختص 

مہاراشٹرنے صحافیوں کے وظیفہ منصوبہ کیلئے15کروڑ روپے کئے مختص 

Thu, 05 Jul 2018 12:38:52    S.O. News Service

ناگپور،5؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مہاراشٹر حکومت نے آج اسمبلی میں11,445 کروڑ روپے کے ضمنی مطالبات پیش کئے جن میں 15 کروڑ روپے ریاست میں سینئر صحافیوں کے لئے پنشن کے منصوبہ کے نفاذ کے لئے مختص کئے گئے۔ریاست کے وزیر خزانہ نے اسمبلی کے مانسون اجلاس کے پہلے دن ضمنی مطالبات پیش کئے جن پر اگلے ہفتے بحث کی جائے گی۔

حکومت نے صحافیوں کے لئے پنشن کی منصوبہ بندی کو لاگو کرنے کے لئے 15 کروڑ روپے کی تجویز پیش کی ہے ۔ اسے آچاریہ بالاشاستری جانبھیکراعزازی منصوبہ کا نام دیا گیا ہے۔حکومت نے نیشنل ہائی سپیڈ ریلورے کارپوریشن لمیٹڈ کے لیے بھی 250 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ یہ ممبئی ۔ احمد آباد بلیٹ ٹرین منصوبے میں ریاست کا حصہ ہے۔دیگر اہم مطالبات میں کرڈ اور چندر پور ہوائی اڈوں کی ہوائی پٹی کے ترقیاتی امور کے لئے پانچ کروڑ روپے مختص کرنا بھی شامل ہے۔علاوہ ازیں ضمنی مطالبات میں ناگپور، ناسک، اورنگ آباد اور دیگر شہروں میں سی سی ٹی وی کے منصوبوں کے لئے 35 کروڑ روپے کی اضافی رقم مختص کیا جانا بھی شامل ہے۔ 


Share: